متاثرین سیلاب کی مدد کرنا قومی و اخلاقی فریضہ ہے‘ صاحب ثروت افراد آگے آئیں

متاثرین سیلاب کی مدد کرنا قومی و اخلاقی فریضہ ہے‘ صاحب ثروت افراد آگے آئیں

ملتان (وقائع نگارخصوصی) ایوان تجارت و صنعت کے صدر محمدخان سدوزئی‘ سیداعجاز شاہ نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی مشکلات کے حل میں مدد کرنا ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے صاحب ثروت افراد آگے آئیں اور ازخود لوگوں کی خدمت کرکے اﷲ کی خوشنودی اور اپنا قومی و اخلاقی فرض ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈمحمدوالا پر متاثرین سیلاب میں شمع بناسپتی بنانے والے شیخ احسن رشید کے اشتراک سے خشک راشن کا سامان تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ایک سو سے زائد متاثرین میں آٹا‘ گھی‘ چینی‘ دالیں اور چاول کا سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی سی آئی کے دیگر ممبران بھی اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس موقع پر سیکرٹری جنرل خرم جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔