ضمنی انتخابات میں نور ربانی کھر کی کامیابی پر قصبہ بصیرہ میں حامیوں کا جشن‘ ریلی نکالی گئی

ضمنی انتخابات میں نور ربانی کھر کی کامیابی پر قصبہ بصیرہ میں حامیوں کا جشن‘ ریلی نکالی گئی

قصبہ بصیرہ (نامہ نگار) این اے 177 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک نور ربانی کھر کی کامیابی پر حامیوں نے جشن منایا‘ اس سلسلے میں گرد و نواح کے مختلف علاقوں سے لوگ ریلیوں کی شکل میں قصبہ بصیرہ پہنچے اور پھر اجتماعی طور پر بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت اشرف خان قلندرانی‘ سردار قیصر ریاض خان‘ پیپلز یوتھ ونگ شیخ حبیب قریشی نے کی۔ ریلی کے دوران مخالف امیدوار جمشید دستی کے بھائی جاوید دستی کے انتخابی نشان مٹکے کو سڑک پر توڑا گیا‘ بھنگڑے ڈالے گئے اور ریلی کے شرکاءمٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔ ریلی کے شرکاءسے اشرف خان قلندرانی اور قیصر ریاض خان نے کہا کہ شعبہ بازوں اور موروثی سیاست کے خلاف ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ آج کا ووٹر باشعور ہے۔ ملک ربانی کھر ایک شریف اور باکردار انسان ہے اور اس دور اقتدار میں بلاتفریق عوام کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر حسین یوسف خان قلندرانی‘ رائے مشتاق ڈاہا‘ امین فوجی‘ ڈاکٹر ابرار قریشی‘ غضنفر خان قلندرانی‘ سہیل یٰسین‘ نعیم نواز‘ اصغر خان قلندرانی‘ زاہد قلندرانی‘ طاہر نواز‘ مختار شہباز رانا اور ملک غلام مصطفیٰ کالرو بھی موجود تھے۔