میپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو‘ وزیراعظم نے منظوری دیدی
ملتان (رفیق قریشی سے ) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (130D) کی تشکیل نو کر دی ہے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن نمبر 6(27)/2012-Dico-I کے مطابق 10 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خالد مسعود خان سعد اﷲ خان‘ احمد ایاز صادق اخلاق احمد سید‘ شہر یار چشتی ملک ابرار احمد اعوان(صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان) پاور ڈویژن کا نمائندہ (گریڈ 20) فنانس ڈویژن کا نمائندہ (گریڈ20) کمشنر ملتان ڈویژن یا ان کا نمائندہ ڈپٹی کمشنر عہدہ سے کم نہیں ہو گا۔ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو شامل کئے گئے ہیں میپکو کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے صاحبزادے احمد ایاز صادق بھی شامل کئے گئے ہیں جو لیسکو کے بورڈ میں بھی شامل ہیں دس رکنی بورڈ میں چار ڈائریکٹرز کا تعلق جنوبی پنجاب سے نہیں ہے تحلیل کئے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو صرف 8 ماہ کی مدت ہوئی تھی اور اس کی اجازت انتخاب اور منظوری سابق وزیراعظم نوازشریف نے دی تھی نوتشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز آئندہ احکامات تک کام کریں گے خالد مسعود خان مسلسل چوتھی مرتبہ بی او ڈی کے ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ہیں اور آئندہ چیئرمین بی او ڈی کے امیدوار بھی ہونگے۔