جائزہ نعت خوانی محمد فیصان پہلی اصغر خان دوسری اور حسن احمد کی تیسری پوزیشن
ملتان (میگزین رپورٹ) نوائے وقت کے زیر اہتمام حافظ معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول میں منعقدہ جائزہ نعت میں 27 طلبا نے حصہ لیا اس موقع پر منصف کے فرائض ممتاز نعت خواں ملک عمران یوسف نے انجام دیئے حافظ سلطان بخش نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے حافظ عقیل احمد نے تلاوت قرآن پاک اور محمد شعیب نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا نتائج کے مطابق محمد فیصان نے پہلی ‘ اصغر خان نے دوسری اور حسن احمدنے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حصہ لینے والوں میں زین علی ذیشان اقبال محمد احمد معظم علی ‘ بلال سراج‘ محمد ہارون‘ اصغر خان اسامہ جلیل‘ محمد عظیم ‘ محمد فیصان ‘ محمد حسنین ‘ محمد عمران‘ محمد فہیم محمد فیصل فاروق ‘ محمد اسماعیل ‘ ذیشان اسحاق قریشی حسین علی وصی حسین‘ محمد عمر‘ عقیل احمد‘ شعیب احمد ‘ حسن احمد‘ محمد حسان طاہر‘ اسیر خان شامل تھے تقریب کے دوران ہال نعرہ تکبیر نعرہ رسالتؐ سے گونجتا رہا طلباء نے تمام وقت درود و سلام کا ورد جاری رکھا ممتاز نعت خواں ملک عمران یوسف نے نعت اور سلام پیش کیا تقریب کے آخر میں طلبا میں ٹرافیاں اور معزز مہمانوں میں خصوصی گفٹ تقسیم کئے ۔