میونسپل کارپویشن افسروں کی بھتہ خوری، سیاسی مصلحت ، ملتان تجاوزات مافیا کے نرغے میں
ملتان (خبر نگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن کے افسران و اہلکاروں کی بھتہ خوری سیاسی پشت پناہی اور غفلت کے باعث تجاوزات مافیا نے پورے شہر کو یرغمال بنا لیا ہے بازاروں کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہیں بھی تجاوزات کی وجہ سے تنگ گلیوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں جس کی وجہ سے ہر وقت جگہ جگہ ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا ہے ذرائع کے مطابق تجاوزات قائم کرنے والوں سے کارپوریشن کا عملہ ہر ماہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہا ہے جواوپر تک جا رہا ہے کئی علاقوں میں تجاوزات‘ مافیا کو سیاسی آشیر باد حاصل ہے کارپوریشن کا عملہ پہلے تو کارروائی نہیں کرتا اگر کرے بھی تو جن علاقوں سے بھتہ لیا جاتا ہے وہاں کے لوگوں کو پہلے بنا دیا جاتا ہے وہ کارروائی کے وقت ادھر ادھر ہو جاتے ہیں عملہ کے جانے کے بعد وہ دوبارہ تجاوزات قائم کر لیتے ہیں حسین آگاہی چوک بازار سمیت متعدد بازاروں میں دکانداروں نے خود دکان کے باہر چھابڑی و سٹالوں کو بٹھا رکھا ہے ان سے ماہانہ یا روزانہ کرایہ طے کر کے پیسے طے کرکے بیٹھنے کی اجازت دے رکھی ہے کارپوریشن کی طرف سے مناسب کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرکے سامان ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیا لیکن وہ بھی سست روی کا شکار ہو گیا ہے اس وقت گلگشت کالونی میں گردیزی مارکیٹ جلال مسجد چوک گھنٹہ گھر حسین آگاہی چوک بازار صرافہ بازار کچہری چوک پل براراں ممتاز آباد‘ نواں شہر ڈیرہ اڈا‘ مدنی چوک گلشن مارکیٹ‘ بوہڑ گیٹ چوک کمہارانوالہ‘ پرانا شجاع آباد روڈ ‘ بی سی جی چوک ٹی چوک‘ لوہا مارکیٹ ‘ ڈیرہ اڈا حرم گیٹ ‘ خون برج‘ ڈبل پھاٹک تغلق روڈ حضوری باغ روڈ نشتر روڈ ‘ سیوڑہ چوک نواب پور روڈ ریلوے روڈ چونگی نمبر 9 چوک شاہ عباس‘ چوک شہیداں اور بوسن روڈ سمیت تمام بازار اور سڑکیں تجاوزات مافیا کے نرغے میں ہیں جو انسداد تجاوزات کیمپ لگائے گئے تھے وہ بھی عدم توجہ کی وجہ سے ختم ہو گئے ہیں جبکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کی وجہ سے ایمبولینس بھی بروقت ہسپتال نہیں جا سکتیں نشتر روڈ پر رکاوٹوں کی وجہ سے کئی اموات ایمبولینسوں میں ہو چکی ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات کمیٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر سے تجاوزات مافیا کا خاتمہ نہیں ہو سکا کارپوریشن کا عملہ بھی ان کی بات نہیں سنتا بلکہ کمیٹی چیئرمین اپنے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ سے بھی تجاوزات ختم نہیں کرا سکے وہ مذکورہ روڈ کے نزدیکی علاقے کے رہائشی ہیں اور پرانا شجاع آباد روڈ پر بنائے روڈ پر بنائے گئے فلائی اوور کے نیچے اور سروس روڈ پر مکمل طور پر تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے پیدل چلنا بھی مشکل ہے ریڑھی والے گندگی مین روڈ پر پھینکتے ہیں چیئرمین کمیٹی روزانہ اس روڈ سے گزرتے ہیں یا تو وہ کارروائی کروا نہیں سکتے یا سیاسی مصلحت کی وجہ سے خاموش ہیں۔