رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تجاوزات مافیا کو 7 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا: انتظامیہ میونسپل کارپوریشن
ملتان (خبر نگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تجاوزات قائم کرنے والوں کو سات لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے متعدد مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں یہ عادی لوگ ہیں جرمانہ دینے اور کارروائی کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کر لیتے ہیں لیکن بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔