نواز شریف کچھ بھی کر لیں، اقتدار ان کے خاندان سے رخصت ہو چکا: رانا سلیم
خانیوال(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کچھ بھی کر لیں اقتدار ان کے خاندان سے رخصت ہو چکا ہے،قوم اورادارے ان پر اعتماد کرنے کےلئے با لکل تیار نہیں،شریف خاندان کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہی پڑے گا۔گزشتہ روز ایک بیان میں رانا سلیم کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے قوم کوجھانسہ دے کر گمراہ کر رکھا تھا لیکن درحقیقت نام نہاد ترقی کے نام پر نواز اور شہباز شریف نے قوم کو کھربوں روپے کا ٹیکہ لگا کنگال کر دیا ہے تاہم اب کرپشن کے دروازے بند اور احتساب کے راستے کھل چکے ہیں اورنیب کی جانب سے شریف خاندان کےخلاف کسا جانیوالا شکنجہ تخت رائیونڈ کا مکمل تختہ کر کے ہی چھوڑے گا۔