عراق‘ ایران سے زائرین کی واپسی شروع‘ تفتان بارڈر پر بہتر سہولیات کو سراہتے ہیں : علامہ مظہر علوی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر اور انچارج شعبہ حج و زیاات علامہ مظہر عباس علوی نے کہا ہے کہ کربلا میں چہلم حضرت امام حسینؓ میں شرکت اور عراق ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کے بعد تفتان بارڈر پر زائرین کی واپسی شروع ہو چکی ہے حکومت کی حسب وعدہ تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی پر شکر گزار ہیں کہ پیشگی اقدامات سے ہزاروں لوگوں کو آسانی کے ساتھ واپسی کا راستہ مل گیا ہے۔