ملازمت پیشہ خواتین کیلئے 100ڈے کیئر سنٹربنادئیے، حمیدہ وحید الدین
ملتان( نمائندہ نوائے وقت) صو با ئی وزیر بر ائے وومن ڈویلپمنٹ پنجا ب حمید ہ وحید الد ین نے کہا ہے کہ ہمار ی خواتین میں صلاحیتیو ں کی کمی نہیں ہیں ‘ مواقع فر اہم کئے جا ئیں تو وہ وطن عزیز کا نام روشن کر سکتی ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شر یف کے وژ ن کے مطا بق خواتین کو مردوں کے برابر لا نے کیلئے انقلا بی اقداما ت کئے جا رہے ہیں ۔حکو مت پنجا ب خو اتین کو یکسا ں وسائل فر اہم کررہی ہے۔جن کی بد ولت آ ج ہما ری خو اتین ہر شعبہ میں اپنی صلا حیتیو ں کا لو ہا منو ا رہی ہیں ۔خوا تین کو معا شی و معا شر تی لحا ظ سے مضبوط بنا نا ہما را مقصد ہے ۔دیہی علاقوں کی خوا تین ہما ر ی تو جہ کی زیا دہ مستحق ہیں ۔ملاز مت پیشہ خوا تین کیلئے پنجا ب حکو مت نے صو بہ بھر میں 100 ڈ ے کیئر سنٹرز بنا ئے ہیں جن سے استفا دہ کر تے ہوئے ورکنگ خو اتین بے فکر ہو کر اپنے فر ائض انجا م دے رہی ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے محمد نواز شریف یونیو رسٹی آ ف ایگری کلچر ملتا ن میں ڈ ے کیئر سنٹر کے افتتا ح کے بعد منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رکن صو با ئی اسمبلی خو لہ امجد ڈا ئر یکٹر وومن ڈو یلپمنٹ پنجا ب ارشد بیگ ،یونیو رسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی ‘ اسا تذ ہ اور طلباء و طالبا ت کی کثیر تعداد موجود تھی ۔صو با ئی وز یر حمید ہ وحیدا لد ین نے کہا کہ سائوتھ پنجاب کی واحد ایگر ی کلچر یونیو رسٹی میں ڈ ے کیئر سنٹر کا قیا م خوش آ ئند ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شر یف کی خصوصی دلچسپی سے صو بہ بھر میں 16 وومن ہا سٹلز بھی بنا ئے گئے ہیں ۔ہو م بیسڈو رکرز پالیسی کے تحت خو اتین کو زیا دہ سے زیا دہ حقو ق کی فراہمی کے ساتھ سا تھ انہیں معاشی طور پر بھی مضبوط بنا یا جا رہا ہے ۔پیشہ ورا نہ کورسز کی تکمیل کے بعد 2 ہزار رو پے کما نے والی خواتین اب 16 سے 17 ہز ار رو پے ماہا نہ کما رہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ڈ ے کیئر سنٹر ورکنگ خو اتین کا دیر ینہ خو اب تھا یونیو رسٹی میں قیا م کے بعداب ان کے آ نے وا لے کل کو مضبو ط بنا دیا گیا ہے ۔صوبائی وز یر نے کہا کہ ہما ری 70 فیصد آ با دی کا پیشہ زراعت ہے، ہما ری کو شش ہے کہ ہما ری دیہی خواتین بھی معا شی طو ر پر مضبوط ہو ں ہم ان کیلئے ہر فور م پر کوشا ں ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ حا لیہ مر دم شما ر ی کے بعد ہما ر املک آ با دی کے لحا ظ سے دنیا کا پا نچواں بڑا ملک بن گیا ہے ۔موسمیاتی اثرا ت سے بچنے کیلئے دیہی و شہری علاقوں میں شجر کار ی ضرور ی ہے اس مقصد کیلئے ہما ری دیہی خو اتین حکومت کا ہا تھ بٹا ئیں ۔انہو ں نے کہا کہ سی پیک اور دیگر شعبو ں میں ہمسا یہ ملک چین کی سرما یہ کاری سے خو اتین کو مزید ترقی کے مواقع حا صل ہونگے ۔ اس موقع پر خطا ب کر تے ہوئے وائس چانسلر محمد نوا ز شر یف ایگری کلچر یونیو رسٹی ملتا ن پر وفیسر ڈا کٹر آصف علی نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر کے قیام میں صو با ئی وزیر حمید ہ وحید الد ین کی کا وشیں اور تعاون قابل ستا ئش ہیں ۔یونیو رسٹی کا بیشترسٹا ف خواتین پر بھی مشتمل ہے جو اب اپنے بچوں کی تر بیت و خوراک سے بے فکر ہو کر اپنے فر ائض دیں گی ۔جبکہ ڈ ے کیئر سنٹر میں بچو ں کی گر ومنگ بھی ہو گی ۔بعدازاں حمید ہ وحید الد ین ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیو ٹ چو ک کمہا رانوا لہ بھی گئیں ۔ انہو ں نے ڈومیسٹک ورکرز ٹر یننگ پروگر ام بارے منعقد ہ خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ پنجا ب ووکیشنل ٹر یننگ کونسل کے زیر اہتمام ووکیشنل کو ر سز کامقصد خو اتین کو جدید اور فنی علو م بارے آ گا ہی فر اہم کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خالی ٹر یننگز کچھ نہیں ہو تیں جب تک ان سے عملی طور پر استفادہ نہ کیا جا ئے ۔ اس موقع پر صو با ئی وزیر حمید ہ وحید الد ین نے کو رسز مکمل کر نے وا لی خواتین میں سر ٹیفیکٹ بھی تقسیم کیں ۔اس موقع پر ریجنل منیجر ملتا ن ‘پنجا ب ووکیشنل ٹر یننگ کونسل طا رق بیگ ،پر نسپل ووکیشنل ٹر یننگ انسٹیٹیو ٹ را نا تنو یر ،ڈ پٹی منیجر سید رضوان وسٹا ف بھی موجود تھا ۔