ایس ایس پی موٹر وے نے ڈرائیونگ ٹریک کا افتتاح کر دیا
ملتان (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی موٹر وے پولیس غلام جعفر نے گزشتہ روز عسکر بائی پاس پر ڈریم گارڈن کالونی کے ڈرائیونگ سکھانے کےلئے بنائے جانے والے ڈرائیونگ ٹریک کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے انچارج انسپکٹر عابدمرزا نے بتایا کہ اس پنتالیس دن کے ڈرائیونگ کے کورس کے بعد ٹیسٹ لیا جاتا ہے اور اس ڈرائیونگ کی ٹریننگ کامعیار انٹرنیشنل لیول کا رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ باہر جا کر بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کر سکیں۔