ملتان، پی آئی اے پائلٹ کا مریض کو آکسیجن سلنڈر سمیت طیارے میں بٹھانے سے انکار، نجی ائر لائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
ملتان (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ملتان ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے پائلٹ نے طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا۔ مریض کو آف لوڈ کیا گیا۔ نجی ایئر لائن کی جدہ جانے والی پرواز نے پرندہ ٹکرانے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ پی آئی اے کے پائلٹ نے مریض کو آکسیجن سلنڈر سمیت طیارے میں بٹھانے سے انکار کیا۔ گورنر پنجاب پی کے 682 میں سفر کرنا تھا۔ پائلٹ نے موقف اختیار کیا کہ مسافر طیارے میں آکسیجن سلنڈر خطرے کا باعث ہوتا ہے۔