انتخابات میں عوام ختم نبوت کے محافظوں کو ووٹ دیں: شفیع قاسمی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان علماءکونسل پنجاب کے صدر مولانا محمد شفیع قاسمی نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے عام انتخابات میں عوام ختم نبوت کے محافظوں کو اپنے ووٹ کی پرچی سے سپورٹ کریں رانا ثناءاللہ اپنا ریورس گیئر لگائیں دھرنا دینا بھی آتا ہے ختم نبوت کے تحفظ کی خاطر مر جانا بھی آتا ہے 26 مارچ کو پاکستان علماءکونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں پیغام اسلام کانفرنس ہو گی جس میں ملتان سمیت ملک بھر سے علماءکرام شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان علماءکونسل ضلع ملتان کے زیراہتمام القائم ٹا¶ن نزد وہاڑی چوک میں سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں منعقد تحفظ ختم نبوت و تحفظ پاکستان آل پارٹیز سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مہمان خصوصی ممتاز مذہبی سکالر پاکستان علماءکونسل کے مرکزی سرپرست علامہ عبدالحق مجاہد تھے اس موقع پر معروف قانوندان پروفیسر محمد حنیف چوہدری نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ اوفر نظام مصطفی کے قیام کے سلسلے میں علماءکو آگے آنا ہو گا پاکستان علماءکونسل کے ضلعی صدر علامہ انوارالحق مجاہد نے کہا کہ ختم نبوت میں ترمیم کی کوشش کے ذمہ داروں کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ انہیں قرارواقعی سزا دی جائے اس موقع پررہنما¶ں حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن مخدوم شعیب اکمل ہاشمی میاں محمد عامر انصاری مولانا یعقوب شیخ مولانا سلطان محمود ضیاءمحمد اویب مغل مولاناعبدالحنان حیدری مولانا ابوبکر عثمان عامر محمود نقشبندی چوہدری شبیر گجر مفتی غلام مصطفی فردوسی سید محمد علی رضوی مولانا خالد محمود ضیاءمولانا تنویرالحق مرزا محمد مکی مولانا محمد یوسف قاسمی ڈاکٹر طاہر مولانا منظور احمد اعوان علامہ اسرارالحق مجاہد حافظ ظفرقریشی امتیاز علی ڈوگر رانا محمد سعود مولانا معاویہ انصاری پروفیسر نصرت مولانا ڈاکٹر ارشد بلوچ پیٹرک سرفراز گل ہائی سینٹ پیٹر قاری عمر عثمان مدنی علامہ اعجاز حسین بہشتی رانا اسلم ساغر زاہد حبیب قاری محمد ظفر اللہ جمالی ملک نواب ڈوگر قاری عبدالخالق چوہدری محمد طارق گجر الحاج اشرف قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مولانا شفیع قاسمی