جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا خاتمہ وزیراعلیٰ کی ترجیح ہے: سعید منیس
میلسی(خبرنگار)مسلم لیگ ن کی سینئر رہنماءو ممبر قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا خاتمہ اور اس کی ترقی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے۔موجودہ دورہ حکومت نے جہاں جنوبی پنجاب میں مثالی ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے گئے وہاں این اے 170میں ایک ارب سے زائد کے منصوبے شروع کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے مسئلہ کے حل کے لئے تقریبا تیس کروڑ سے نیا پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔جس سے اہل علاقہ کا درینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ساڑھے چار سالوں میں ہم نے ہمیشہ علاقہ کی ترقی اور عوام دوست پالیسی کو اپناتے ہوئے غیر جانبدارانہ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ۔جو مخالفین نے ہمیشہ ترقیاتی کے آڑے آ کر یہ بات ثابت کی کہ وہ شہر کی پسماندگی کے حامل ہیں۔انشاءاللہ 2018کے عام انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔
سعید منیس