مفتی عبدالقوی کی آج کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں انجیو گرافی کی جائیگی
ملتان (سٹاف رپورٹر) قندیل بلوچ قتل کیس میں زیر تفتیش مفتی عبدالقوی چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں زیر علاج ہیں آج ہفتہ کو انجیو گرافی کی جائے گی تفصیل کے مطابق مفتی عبدالقوی کو دو روز قبل ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا تھا جس پر دل کی تکلیف ہونے پر ان کو جمعرات کی شام کارڈیالوجی سنٹر میں داخل کرا دیا گیا تھا اس ضمن میں انہوں نے گزشتہ روز دل کے ڈاکٹروں نے آئی سی یو وارڈ میں مفتی عبدالقوی کی ای سی جی‘ آر پی ایم اور سی بی سی ٹیسٹ کئے گئے جن کی پورٹس نارمل آئیں مزید براں مزید تسلی کیلئے آج 21 اکتوبر ہفتہ کو مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کی جائے گی ۔