خصوصی افراد کی تعلیم اور روزگار کے باعزت مساوی مواقع مہیا ہونے چاہئیں : رومانہ تنویر شیخ
ملتان (لیڈی رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی سینئر نائب صدر مسز رومانہ تنویر شیخ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے حوالہ سے ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں عام انسانوں کی طرح ان سے بہتر صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے دفتر کا دورہ کرنے کے موقع پر چیئرپرسن زاد حمید قریشی‘ آصف اقبال ‘ عارف انور‘ عفیفہ‘ شہزاد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر سدرہ خالد چیمہ‘ خرم جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا خصوصی افراد کو تعلیم اور روزگار کے باعزت مساوی مواقع مہیا ہونے چاہئیں ان کے لئے باقاعدہ سنٹر کی تعمیر کر کے وہاں انہیں تعلیم اور روزگار فراہم کیا جانا چاہئے ایم سی سی آئی ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔