ڈاکٹر صوفیہ عمر کی فنون لطیفہ کی نمائش آج ملتان کالج آف آرٹ کی گیلری میں شروع ہو گی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کالج کی گیلری میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ عمر کی پانچویں فنون لطیفہ کی نمائش بعنوان (روحانی شناخت) منعقد ہوگی جس کا افتتاح وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر امین کریں گے۔ یہ نمائش آج 21 نومبر شام چھ بجے ملتان کالج آف آرٹ کی گیلری میں شروع ہوگی اور یہ نمائش تین دن جاری رہے گی۔