سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف پیرا میڈیکل سٹاف کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہو گا
ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف پیرا میڈیکل سٹاف کا اہم اجلاس آج 21 نومبر کو لاہور میں ہو گا۔ اس سلسلے میں نشتر پیرامیڈیکل پرائم گروپ کے جنرل سیکرٹری مہر اشرف ساقی مذکورہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نجکاری کیخلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔