عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا مشن ہے : سلطان اعظم تیموری

عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا مشن ہے : سلطان اعظم تیموری

ملتان (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے ریجن کے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور محرران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم نے ہر لحاظ سے عوام کی مدد کرنی ہے۔ ان کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ جرائم کو روکنا ہے۔ کسی بھی مشن کی تکمیل کیلئے انہیں بنیادی اقدار پر چلنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ کا مرکز صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہونا چاہئے۔ ان کی فلاح وبہبود کیلئے ہمیں دن رات کام کرنا ہے۔ ہمیں عوام کے ساتھ کوالٹی کمیونٹی کنٹیکٹ رکھنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں میں پرفیشنلزم ہونی چاہئے۔ آپ کو اپنے کام میں مہارت حاصل ہونی چاہئے۔ رزق حلال پر اکتفا کریں ۔ جو کنسٹیبل رزق حلال پر گزارا کرتاہے۔ میں اس کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔آخر میں انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر تعینات پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور محرران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قانون کے مساوی اطلاق پر عمل کریں ۔ غریب امیر سب کوبرابر اہمیت دیں۔ اس موقع پراے ایس پی یوٹی ڈاکٹر رضا ، پرائیویٹ سیکرٹری رائو جاوید علی عاصم، ویلفیئرآفیسر انسپکٹر سعدیہ سعید و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور محرران کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔