ملتان کو مثالی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے: میئر

ملتان کو مثالی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے: میئر

ملتان (سپیشل رپورٹر) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ ملتان کو مثالی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے ہیں شہری بھی تعاون کریں اپوزیشن منفی پروپیگنڈوں کی بجائے مثبت رویہ اپنائے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید‘ رکن صوبائی اسمبلی میاں شہزاد مقبول بھٹہ ٹکٹ ہولڈر ملک انور علی نے کہاکہ پارٹی قیادت کی طرف سے جاری کردہ فنڈز حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک نیتی سے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ اویس جیسے متحرک کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سورج میانی روڈ کے علاقہ خان ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ یو سی 36 کا میاں محمد اویس کو صدر مقرر کئے جانے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میںخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میئر چوہدری نوید الحق آرائیں‘ شیخ طارق رشید‘ میاں شہزاد مقبول بھٹہ اور ملک انور علی نے یو سی چیئرمین رسالت شیروانی اور میاں محمد اویس کی دستاربندی بھی کی جبکہ اس موقع پر شیخ ندیم اکبر‘ رانا نعیم‘ زاہد بشیر‘ زاہد عدنان گڈو‘ رانا نصیر‘ فہد شیروانی‘ حافظ افضل مدنی‘ قسور بھٹی‘ زاہد قریشی‘ عبدالرحمٰن فریۃ شیخ تحسین احمد‘ حاجی افتخار علی‘ شیخ وسیم احمد‘ نیاز قریشی‘ اجمل رحمانی‘ وقاص علی‘ رانا محسن لقمان‘ مدثر علی خان‘ حشمت قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔