سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مہم‘ شہر کے متعدد علاقوں میں خصوصی صفائی کی گئی

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مہم‘ شہر کے متعدد علاقوں میں خصوصی صفائی کی گئی

ملتان (خبر نگار خصوصی) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خصوصی صفائی مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہیوی مشینری استعمال کرکے خصوصی صفائی کی گئی کمپنی کے ایم ڈی عمران نور کی ہدایت پرمنیجر آپریشن نے اے ایس اوز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال چیک کی جہاں پر گندگی کے ڈھیر پائے گئے۔ وہاں کے عملہ کی بھی سرزنش کی گئی اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ صفائی کا عمل بروقت مکمل کریں ورنہ ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی علاوہ ازیں حبیبہ سیال لینڈ فل سائٹ کے وزٹ کے دوران کوڑے کو منتقل کرنے کے دوران گاڑیوں پر ترپال نہ ہونے کی وجہ سے راستہ میں کوڑا سڑک پر گرنے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر عملہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہر گاڑی پر ترپال ڈال کر کوڑا لینڈ فل سائٹ پر منتقل کریں۔