شرجیل میمن کی وطن واپسی سے پروپیگنڈہ فیکٹری کو شکست ہوئی : نتاشا دولتانہ

شرجیل میمن کی وطن واپسی سے پروپیگنڈہ فیکٹری کو شکست ہوئی : نتاشا دولتانہ

لڈن (نامہ نگار)شرجیل میمن کی وطن واپسی نے ثابت کر دیا ہے کہ جیالا کبھی نہیں ڈرتا ،جبکہ پرو پیگنڈہ فیکٹری کو شکست ہوئی ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری محترمہ نتاشا دولتانہ نیٹیلی فون پر لڈن پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن اپنے خلاف لگنے والے الزامات کا بہادری سے مقابلہ کریں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ شرجیل میمن پر الزامات پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کے لئے لگائے گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا اورالزامات کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا ،محترمہ نتاشا دولتانہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 2018کے عام انتخابات میںبھر پور شرکت کرے گی اور اپنی حکومت بنائے گی ۔