پیپلز پارٹی وفاق کی علامت‘ دیوار سے لگانے کا خواب پورا نہیں ہو گا: علی موسیٰ گیلانی
ملتان‘ ٹاٹے پور (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اس کو دیوار سے لگانے کے خواب دیکھنے والے خود دیوار سے لگ جائیں گے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے پیپلز پارٹی نے حقیقی معنوں میں اربوں روپے کے فنڈز خرچ کئے لیکن تخت لاہور سرائیکی خطہ کے فنڈز اپر پنجاب پر ہی خرچ کر رہا ہے۔ فیصل آباد میں نجی ٹی وی چینل کے عملہ اور طلبہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی قادر پورراں سٹی و قادرپورراں غربی کے معززین علاقہ کے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق ایم پی اے ملک محمد عباس راں‘ اسد عباس راں‘ ملک ارشد راں‘ حافظ الطاف دھرالہ‘ جاوید بابر راں‘ وقاص ارشد راں‘ ملک ظفر راں‘ رانا دلمیر خان‘ ملک عثمان لیاقت‘ عبدالرحمان‘ ملک غضنفر عباس‘ چودھری اسلم گجر‘ ملک امین بھٹی‘ ارسلان ظفر راں‘ ملک نصیر راں‘ فیاض احمد تھہیم‘ چودھری مصطفی‘ چودھری ارشد‘ ملک محمد اشفاق‘ چودھری عدیل گل‘ شاہد راں و دیگر بھی موجود تھے سید علی موسیٰ گیلانی نے مزید کہا کہ 2018ء پیپلز پارٹی کا سال ہو گا عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔