ملکی ترقی کی راہ میں مخالفین روڑے اٹکا رہے ہیں: احسان الدین قریشی
ملتان (خبر نگار خصوصی) سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ رمضان پیکج نے لاکھوں خاندانوں کو ریلیف دیا۔ حکومت پنجاب کے تاریخی رمضان ٹیکج کی بدولت غریب عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوئیں اور انشاء اللہ عید کے بعد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 32 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد حسین عباسی، شیخ عاصم، جمیل عباسی، ملک نوید، ملک عمران کونسلر، مظہر بھٹہ کونسلر، شاکر قریشی و دیگر ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر تاریخ رقم کر دی ہے مخالفین ملکی ترقی میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔