جعفر ایکسپریس کا انجن فیل ٹرین ویرانے میں 3 گھنٹے رکی رہی
ملتان (نمائندہ خصوصی) ویران و سنسان مقام پر انجن فیل ہونے کے بعد راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو3 گھنٹے تک متبادل انجن نہ ملا سکا‘ مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 1 بجے کے قریب کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے جانے والی جعفر ایکسپریس کا انجن خانپور اور چھٹہ اسٹیشنوں کے درمیان فیل ہو گیا شدید سردی میں 3 گھنٹے تک مسافر ویران مقام پر ٹھٹھرتے رہے 3 گھنٹے کے بعد ٹرین کو گزشتہ روز صبح سویرے 4 بجے خانپور سے متبادل انجن دے کر روانہ کیا گیا‘ اس موقع پر ٹرین کے مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔