ملتان فیصل آباد موٹر وے منصوبے پر اسلامی ترقیاتی بنک سے مالی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حکم پر ملتان فیصل آباد موٹر وے پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے منصوبے پر ایشیائی ترقیاتی بنک کی بجائے اسلامی ترقیاتی بنک سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی۔ ملتان فیصل آباد موٹر وے پراجیکٹ (M4) کے لئے ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے۔