زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی اور امن کی صورتحال خراب کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی اور امن کی صورتحال خراب کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے غیر متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس حکام اور یونیورسٹی انتظامیہ کا اجلاس قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان غیر متعلقہ افراد اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث طلباء کی نشاندہی کرے گی جس کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کو غیر تعمیری سرگرمیوں سے دور رہنے کے لئے تنبیہ جاری کرے گی اور یونیورسٹی حدود میں اس تنبیہ کی بھرپور تشہیر کرے گی۔