سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان شیخ محمد فاروق انتقال کرگئے، نمازجنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت، قل خوانی کل ہوگی

سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان شیخ محمد فاروق انتقال کرگئے، نمازجنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت، قل خوانی کل ہوگی

ملتان( سپیشل رپورٹر) نامور ماہر قانون، ڈسٹرکٹ بار ملتان کے سابق صدر اور سابق رکن پنجاب بار کونسل شیخ محمد فاروق طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ا ن کی عمر 83برس تھی۔ ایک طویل عرصہ اس میدان میں ان کا کوئی مد مقابل نہیں تھا۔ شیخ فاروق نے انتقال کی خبر موصول ہوتے ہی ہائی کورٹ اور ضلع کچہری میں وکلاء نے سوگ میں کام روک دیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ شیخ فاروق کو جمعرات کے روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ عید گاہ ملتان کینٹ میں ادا کی گئی جس میں عدلیہ سے وابستہ نامور شخصیات ، ماہرین قانون، زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف، سماجی وسیاسی رہنماؤں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان کی قل خوانی ہفتہ22اپریل کو ساڑھے پانچ بجے شام عید گاہ ملتان کینٹ میں ادا کی جائے گی۔