گریڈ 14 میں بھرتی ایجوکیٹرز کا آرڈرز نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

گریڈ 14 میں بھرتی ایجوکیٹرز کا آرڈرز نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی(نامہ نگار)محکمہ تعلیم میں حالیہ بھرتی ہونے والی ایجوکیٹر سکیل 14کوآرڈر نہ ملنے پر متاثرہ ایجوکیٹر نے ڈی سی او آفس کے باہر ای ڈی او ایجوکیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت معروف قانون دان اقراءفیض نے کی مظاہرین میں رفعت یا سمین ، کشف ہما، ملالہ زنیب ، مدثر ہ منیر ، شکیلہ سرور ، سعدیہ تبسم ، عا ئشہ غفار ، زتیون رفیق اور حمیرا احسان ودیگر شامل تھیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتا یا کہ حالیہ ایجو کیٹر کی بھرتی سکیل14میں بطور زنانہ فیز یکل ایجوکیشن میں سلیکٹ ہوئیں تھیں مگر ہمارے ساتھ بھرتی ہونے والی سکیل 9اور16کے آرڈر جاری ہوچکے ہیں اور وہ اب ٹریننگ پربھی جا چکی ہیں مگر ہمیں ای ڈی او ایجوکیشن نے چکر لگا کر پا گل کردیا روزانہ کل آنے کاکہہ کر بجھوادیاجا تا ہے انہوں نے مز ید کہاکہ ہم نے اپنی وکلیل اقراءفیض ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈی سی او وہاڑی سے ملا قات کرکے آگاہ کیا تو ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن کو اپنے آفس میں طلب کیا تو انہوں نے عدالت سے حکم امتناعی کاکہہ کرٹال دیا۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے او جلد از جلد آرڈر دینے کی اپیل کی ہے۔
ایجوکیٹرز مظاہرہ