گرلز کالج نواب پور کی اراضی پر قبضہ کیخلاف سماجی تنظیموں کا مظاہرہ

گرلز کالج نواب پور کی اراضی پر قبضہ کیخلاف سماجی تنظیموں کا مظاہرہ

ملتان (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج نواب پور کی زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے۔ خادم اعلیٰ فوری طور پر نوٹس لیں۔ کالج کی تعمیر کے لئے حکومت دو مرتبہ بجٹ جاری کر چکی ہے لیکن قبضہ مافیا کے سبب کالج کی تعمیر شروع نہیں ہو سکی۔ علاقہ کی طالبات کالج نہ ہونے کے سبب دوسرے علاقہ میں جا کر تعلیم حاصل کرتی ہیں جو کہ موجودہ دور میں غیر محفوظ ہے۔ اگر حکومت نے اس ضمن میں اقدام نہ کیا تو علاقہ کی خواتین و طالبات احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گی۔ ان خیالات کا اظہار آواز یونین کونسل فورم و سدیاں جھوکاں نواب پور کے زیراہتمام ادارہ استحکام شرکتی ترقی ایس پی او ملتان کے اشتراک سے منعقدہ ایک پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین عبدالمطلب فرخ‘ ثمینہ نواز‘ بشریٰ بخش‘ قاری صفدر اور حیدر زمان میتلا نے کیا۔
سماجی تنظیمیں مظاہرہ