کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ ، احتجاجی ریلی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ ، احتجاجی ریلی

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدالتی بائیکاٹ کرنے کے ساتھ بھارتی پرچم اور نریندر مودی و فاروق عبداللہ کے پتلے نذر آتش کئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے چوک کچہری تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ وکلاءنے بھارتی حکومت اور کشمیریوں پر تشدد کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے نعرے لگائے بعدازاں وکلاءنے بھارتی پرچم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے پتلے نذر آتش کئے اور ان کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس موقع پر صدر بار خالد اشرف خان نے کہا کہ کشمیری بھائیوں پر بھارتی حکومت اور فورسز کی جانب سے بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں اور پابند سلاسل کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ انہیں ان کے تمام حقوق دلانے اور پاکستان سے الحاق کے لئے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ قبل ازیں وکلاءکی جانب سے ساڑھے 11 بجے عدالتی بائیکاٹ کیا گیا ۔
عدالتی بائیکاٹ