پاکستان علامہ اقبال کے تصور کی عملی تفسیر ہے: حمزہ شاہد

پاکستان علامہ اقبال کے تصور کی عملی تفسیر ہے: حمزہ شاہد

ملتان (سپیشل رپورٹر) علامہ اقبالؒ مسلمانان برصغیر کے عظیم محسن ہیں۔ پاکستان ان کے تصور کی عملی تفسیر ہے۔ آج پیغام اقبالؒ پر عمل سے ہم پاکستان کا استحکام یقینی بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات ا اظہار چیئرمین پاکستان پیٹریاٹ فورم و رہنما مسلم لیگ حمزہ شاہد خان لودھی نے پاکستان پیٹریاٹ فورم کے زیراہتمام علامہ اقبال کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانان برصغیر کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد مختار لودھی نے کہا کہ علامہ اقبال ایک عظیم مفکر اور عالم اسلام کے مصلح تھے۔ انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانوں میں وحدت‘ حریت اور خودی کی روح پھونکی۔ مفتی عبدالرحمان شاہین نے کہا کہ اقبال کے درس خودی اور توحید کے پیغام پر عمل اور ان کی تعلیم حب رسول کو اپنانے کی آج اشد ضرورت ہے۔ بابو نفیس احمد انصاری نے کہا کہ انہوں نے ایشیاءکے مسلمانوں کے مقدمہ آزادی کو دائر کیا۔ سٹی صدر مسلم لیگ (ن) رانا شاہدالحسن نے کہا کہ امت مسلمہ آج بھی ان کے افکار پر عمل کر کے اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ حاصل کر سکتی ہے۔
حمزہ شاہد