وزیراعلیٰ نے راجن پور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا: صباءصادق

وزیراعلیٰ نے راجن پور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا: صباءصادق

ملتان (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیراہتمام یونیسیف کے تعاون سے بچوں کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو صباءصادق، وکلائ، ضلعی افسران، این جی اوز سمیت شہر کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو صباءصادق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے راجن پور سکولوں کے ساتھ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کا وعدہ آج پورا کر دیا۔ ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن فاطمہ شیخ نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں لاوارث اور بھکاری بچوں کی دیکھ بھال پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ممبر پنجاب اسمبلی نجمہ ارشد نے صباءصادق کو ان کی کاوشوں پر پنجاب کی ماں کا خطاب دیا۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن شہناز اکبر نے بھی خطاب کیا۔
صبا صادق