وزیراعلیٰ نے این اے 170 میں عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے ڈائریکٹوز جاری کر دئے

وزیراعلیٰ نے این اے 170 میں عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے ڈائریکٹوز جاری کر دئے

وہاڑی(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 170 میں اےم این اے سعید احمد خان منیس کی تجاویز پر کروڑوں روپے مالیت کے عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے ڈائریکٹوز جاری کر دےئے ہیں اور متعلقہ اداروں کو ان ڈائرےکٹوز پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے اس حوالہ سے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی رو م میں اےک اجلاس ہوا جس میں ایم این اے سعید احمد خان منیس نے خطاب کرتے ہوئے افسران سے کہا کہ وہ منصوبوں کی فزیبیلیٹی رپورٹس اور تخمینہ جات بلا تاخیر تیار کریں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ان کی سفارشات پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں امراض گردہ کے مریضوں کے لیے ڈائیلسز سنٹر، موضع بلندپور ، دروڑ واہن اور آرے واہن شہیدانوالا چوک میں دیہی ڈسپنسریاں قائم کرنے ،گورنمنٹ پوسٹ گرےجویٹ کالج میلسی میں نیا فرنیچر فراہم کرنے با¶نڈری وال بنانے ،ایم اے اکنامکس اور اسلامیات کی کلاسوں کے اجرائ، کمپیوٹر لیبارٹری کے قیام ، میلسی میں ریسکیو1122سنٹر کے قیام ، دوکوٹہ میں دیہی مرکز صحت کے قیام ، میلسی میں ٹیکنالوجی کالج کے قیام ، کامرس کالج میلسی کیں نئے فرنیچر کی فراہمی ، میلسی شہر میں نئے بوائز ہائی سکول کے قیام ، کی منظوری دی ہے اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلہ جیم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ مظفر کو ہائر سکینڈری سکول کا درجہ دینے ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 335/WB گورنمنٹ گرلز مڈل سکول187/WBکو ہائی سکول کا درجہ دےنے ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جھوک جندو، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سردار دورہٹہ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول صاحب علی ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول259/WB کو مڈل کا درجہ دینے کی بھی منظوری دی ہے۔

ڈائریکٹوز جاری