جیل موڑ چوک پر پڑے گڑھے کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں بلاک رہنے لگی
ملتان( نمائندہ خصوصی) وہاڑی روڈ سیوریج منصوبہ کے باعث جیل موڑ چوک پر پڑے گڑھے کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں بلاک رہنے لگی ہے اس سلسلہ میں ٹمبر مارکیٹ کے صدر مغیث شہزادہ بھٹو کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے وہاڑی روڈ سیوریج منصوبہ کے تحت جیل موڑ چوک پر سیوریج لائن کے لئے گڑھا کھودا گیا تھا جو تاحال بند نہ ہوسکا ہے جسکی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک بلاک رہنے لگی ہے اور تاجر برادری ، سکول کالج جانے والے طلباء دفاتر جانے والے ملازمین کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے جلد کام کرنے اور گڑھا پُر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔