بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو کسی بھی قسم کا سیاسی دباوقبول نہ کریں‘ وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت
ملتان (نامہ نگار خصوصی) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کے سیاسی دباو اور سیاسی سفارشوں کو قبول نہ کریں۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کے حکم پر یہ ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے واضح رہے کہ وفاقی وزیر کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ تقرر و تبادلوں اور ترقیاتی سکیموں کی ترجیحاً تکمیل کیلئے وزراءارکان اسمبلی کا دباو اور سفارشیں بجلی کمپنیوں کے سربراہوں اور چیف ایگزیکٹوز پر بڑھتا جا رہا ہے۔