نوائے وقت کے زیر اہتمام حافظ معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے جشن میلاد النبی کے سلسلے میں پہلی تقریب آج الپائنا سکول بہاولپور میں ہو گی
ملتان (میگزین رپورٹ) نوائے وقت ملتان کے زیر اہتمام حافظ معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے جشن میلاد النبی کی 30 روزہ تقریبات کے سلسلہ میں پہلی جائزہ نعت خوانی کی تقریب آج سوموار 20 نومبر کو 10 بجے صبح الپائنا سکول سسٹم بہاولپور میں منعقد ہو گی۔ سید تابش الوری‘ رانا اعجاز احمد‘ پروفیسر ڈاکٹر مزمل بھٹی‘ ساجد درانی‘ سید نسیم جعفری مہمانان خصوصی ہوں گے۔