میڈیکل کالجز میں پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار کی 409 اسامیوں کی منظوری
ملتان (نمائندہ خصوصی) محکمہ فنانس پنجاب نے مختلف میڈیکل کالجز میں پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار کی 409 نئی اسامیوں کی منظوری دی ہے جن کے مشاہرہ کے لئے بجٹ بھی مختص کر دیا گیا ہے قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے ملحقہ ہسپتالوں کے لئے پی جی آر کی 56 نئی اسامیوں اور مالی سال 2017-18 میں مشاہرہ کی ادائیگی کے لئے 4 کروڑ 97 لاکھ 28 ہزار روپے‘ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے لئے پی جی آر کی 69 نئی اسامیوں اور مشاہرہ کی مد میں 6 کروڑ 12 لاکھ 72 ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے دیگر 4 ہسپتال لاہور کے ہیں جہاں پی جی آر کی نئی اسامیوں اور مشاہرہ کی ادائیگی کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے پی جی آر کی نئی اسامیوں میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال کو نظر انداز کرنے پر طبی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بھی پی جی آر کی نئی اسامیاں جلد دے دی جائیں گی۔