مسئلہ کشمیر پر ترکی کے صدر پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں: اﷲ نواز درانی
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسئلہ کشمیر پر ترکی کے صدر اردگان پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ بھی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کوشاں ہیں پاک‘ ترکی تعلقات باہم عروج پر ہیں اور ترکی کے عوام پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں یہ بات پاکستان ترکی فرینڈز شپ ایسوسی ایشن کے صدر اﷲ نواز خان درانی نے ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا پاکستان ترکی دوستی لازوال ہے دنیا کی کوئی طاقت اس دوستی میں رخنہ نہیں ڈال سکتی۔ ترکی کی حکومت اور عوام پاکستان سے شدید محبت کرتے ہیں حکومت بدلنے سے اس دوستی میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔ اس تقریب میں سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اختر بلند‘ پی پی کے رہنما ملک نسیم لابر قیوم خان ‘ غلام مصطفے ‘ شاہد ظہور‘ محمد آصف درانی اور کیپٹن (ر) محمد شاہد بھی شریک ہوئے۔