الائیڈ پروفیشنل پیرا میڈیکل کونسل کے قیام کیلئے آئینی رٹ سپریم کورٹ میں دائر کر دی: اے ڈی کنو ل
ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اے ڈی کنول بشارت رسول یوسف اعوان احسان اللہ و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل پیرا میڈیکل کونسل کے قیام کے لئے آئینی رٹ سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے جس میں وفاقی حکومت چاروں صوبائی حکومتوں سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے رٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر کے کوالیفائیڈ الائیڈہیلتھ پروفیشنلز کو مستقل کر کے رجسٹرڈ کیا جائے پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں ٹیکنیشن‘ ٹیکنالوجی ‘ ایم فل‘ پی ایچ ڈی کو اتائی کا درجہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز قواعد کے مطابق فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔