نوازشریف کی چوری پکڑی جا چکی‘ اب قوم و عدالتوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں: عمران خان
وہاڑی(نامہ نگار)چےئرمےن تحرےک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شرےف کی چوری پکڑی جاچکی ہے اب صرف قوم اور عدالتوں کا وقت ضائع کیا جارہا ہے پورے خاندان نے جس طرح ملک کا پیسہ لوٹا اور اپنے محلات بنائے پوی قوم سے وعدہ کرتا ہوں عوام کی اےک اےک پائی کا حساب حکمرانوں سے لوں گااور انکو دےنا پڑے گا اور اس پےسے کو انکی جیبوں سے نکلوائےں گے عدالت اور جے آ ئی ٹی کے بار بار پوچھنے پر نواز شرےف اور انکا خاندان منی ٹرےل نہیں بتارہے اداروںکو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ساری اپوزےشن جماعتےں وزےر اعظم نواز شرےف کے استعفے پر متفق ہےں اب انہیں جدہ نہیں بھاگنے دےں گے۔ کھچی خاندان کی وہاڑی کےلئے خدمات قابل ستائش ہیں مشکل حالات میں بھی تحرےک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے بہت جلد وہاڑی کا دورہ کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹکٹ ہولڈر سابق اےم اےن اے رہنما تحرےک انصاف آفتاب خان کھچی نے ملاقات کرتے ہوئے کہی چےئرمےن تحرےک انصاف عمران خان نے کہا کہ اب مسلم لیگ(ن)عدلیہ اور وفوج کو بدنام کرنے کےلئے لائحہ عمل اور کمپین چلانے کےلئے پلاننگ کر رہی ہے کارکن تےار رہیں عدلیہ اور فوج کے ساتھ محاذ آرائی کرنے اور انکے خلاف بےان بازی پر پوری قوم ےکجا ہوگی اور حکمرانوں کو اےوانوں سے باہر پھےنک دےں گے۔