زکریا یونیورسٹی کے بیڑے میں 6 نئی بسوں کا اضافہ‘ وی سی نے چابیاں چیئرمین ٹرانسپورٹ کمپنی کے حوالے کیں
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی تاریخ میں طالب علموں کی ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کے لئے یونیورسٹی بسوں کے بیڑے میں چھ نئی بسوں کا اضافہ ہو گیا۔ جس میں فیکلٹی آف ویٹرنری سائسز کی بس اور وین شامل ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے نئی بسوں میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور بسوں کی چابیاںچیئرمین ٹرانسپورٹ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر کے حوالے کیںاور ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ ان بسوں کا استعمال نہایت ذمہ داری سے کریںتاکہ سڑکوں پر چلتی ہوئی بسوں کو دیکھ کر محسوس ہو کہ یہ ایک ایسے ادارے کی نمائندگی کررہی ہیں جہاں شائستگی اور تہذیب کا درس دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈِین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ، آر او ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈائریکٹر آربوریکلکچر ،ڈاکٹر عامر نواز، ٹرانسپورٹ آفیسر عمران عزیز، اساتذہ کرام اور انتظامی افسران موجود تھے۔