سازشی ناکام ہو چکے‘ تھری ایڈیٹس کچھ نہیں کر سکتے: جاو ید ہاشمی
ملتان)سپیشل رپورٹر)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے زرداری،عمران خان اور شیخ رشید کو تھری ایڈیٹس قرار دے دیا،کہتے ہیں تھری ایڈیٹس کچھ نہیں کر سکتے،کسی کے ہاتھوں استعمال ہونے سے وزارت عظمیٰ نہیں مل جائیگی لاہور سے ملتان بارات لے کر پہنچنے والے قومی ٹیسٹ کرکٹر خلیل احمد کی بارات کے فنکشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت سینیٹ الیکشن بدلنے کی سر عام کوشش کی گئی ہے تاہم یہ بات طے شدہ ہے سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں گے اور مسلم لیگ ن کو اکثریت ملے گی،پارلیمنٹ کے خلاف ستر سال سے جنگ جاری ہے میں نے سیٹ قربان کر دی پارلیمنٹ کو ٹھوکر نہیں ماری قوم کے مقدر کو بنانے اور بگاڑنے کا مرحلہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سازشی عناصر ناکام ہو چکے ہیں،،یہ سیٹوں کا مسئلہ نہیں جمہوریت کی جنگ ہے،ووٹ کی طاقت کو ہر صورت ماننا ہو گا،پاکستانی قوم کو ووٹ کا حق ملے گاسینئر سیاستدان نے کہا کہ شیخ رشید کی کوئی حیثیت نہیں انہیں صرف وزارت چاہئے۔