کرپشن‘ اختیارات کا ناجائز استعمال‘ ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو پنجاب پولیس واپس بھجوا دیا گیا
ملتان (کرائم رپورٹر) ڈی جی ایف آئی اے نے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے ملتان ممتاز قریشی کو کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور وفاقی محکموں کے افسران کو بلیک میل کرنے کی شکایات پر ایف آئی اے سے نکال کر پنجاب پولیس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں واضح رہے کہ ممتاز قریشی ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے میں تعینات تھے تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے واپڈا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن و دیگر محکموں میں ان کی مداخلت بڑھتی جا رہی تھی جبکہ مختلف کیسز کی تفتیش پر اثرانداز ہو کر ان کو خراب کرنے کا الزام بھی ممتاز قریشی پر تھا جس بارے متعدد شکایات ڈی جی ایف آئی اے کو پہنچ چکی تھیں۔
واپس