کور کمانڈر ملتان نے مظفر گڑھ میں آرمی کی مشقوں کا تفصیلی معائنہ کیا

ملتان (آن لائن) کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل شفقات احمد نے مظفر گڑھ کے قریب صحرائی علاقے میں موسم سرما کی جاری مشقوں کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر آرمی انجینئرز کے افسروں اور جوانوں نے بڑی مہارت سے اسالٹ کراس میں دلدلی علاقوں کو پاٹ کر بھاری گاڑیوں اور سپاہ کو گزرنے کیلئے راستہ بنایا گیا یہ ساری کاروائی صرف چند منٹوں میں مکمل کرلی گئی مشق کے دوسرے مرحلے میں مائنز کو صاف کرنے کی کارروائی کا عملی مظاہرہ کیا اس سلسلے میں ٹینک انٹی ٹرولنگ مائنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ٹی اے ایم کے گزرنے کے ساتھ ہی زمین میں دبائی گئی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ٹینک ، بھاری گاڑیاں اور پیدل سپاہ بغیر نقصان کے آسانی سے گزر کر دشمن کے علاقے میں کارروائی کرسکتی ہیں۔ افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے تمام شعبوں کی تربیت دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر سپوت ملک کی مغربی سرحدوں سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔