ملتان سے چوتھی پرواز 501 عازمین کو لیکر جدہ روانہ

ملتان سے چوتھی پرواز  501 عازمین کو لیکر جدہ روانہ

ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملتان سے چوتھی حج پرواز 501 عازمین حج کو لیکر گزشتہ شب 7 بجکر 50 منٹ پر جدہ کیلئے روانہ ہو گئی۔ پانچویں حج پرواز آج روانہ ہو گی ایک عازم حج بیماری کے باعث حجاز مقدس روانہ نہ ہو سکا۔ جبکہ حج پرواز میں جدہ روانہ ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔