حمزہ شہباز سے شاہد مختار لودھی کی ملاقات‘ دو کتابیں تحفہ دیں

حمزہ شہباز سے شاہد مختار لودھی کی ملاقات‘ دو کتابیں تحفہ دیں

ملتان(خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرضلع ملتان شاہد مختار لودھی کے ساتھ لاہور میں میاں حمزہ شہباز کی خصوصی ملاقات انہوں نے میاں حمزہ شہباز کو جلد ملتان آنے کی دعوت دی اورکہاکہ ملتان کے نوجوان ورکرزآپ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہیں اور اپنے نوجوان ابھرتے لیڈرسے جلد ملاقات کے خواہش مند ہیں میاں حمزہ شہباز نے دعوت قبول کی اورکہا کہ جلد تقریباً 10 روز بعد میں ملتان آ¶ں گا ممبران اسمبلی کے علاوہ ورکرز اور خاص طورپرونگز کے رہنما¶ں سے ملاقات کروں گا انہوں نے ملتان انتظامیہ کوبھی ہدایات جاری کیں کہ جب بھی وزیراعلیٰ یا کوئی دوسرا لیڈرملتان آئے تو ورکرز کو اطلاع دی جائے اس موقع پرشاہد لودھی نے حمزہ شہباز لودھی کوکہا کہ آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں مسلم لیگ ن ضلع ملتان نے قابل قدر خدمات جمہوریت کے لئے انجام دی ہیں چند روز میں سعود مجید ملتان آئیں گے۔