بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات کیخلاف احتجاج‘ ریلیاں‘ واک و سیمینار کا انعقاد

بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات کیخلاف احتجاج‘ ریلیاں‘ واک و سیمینار کا انعقاد

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملک بھر کے مختلف حصوں میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی مختلف سول سوسائٹی کے اراکین نے جاری رکھا اس سلسلے میں شعوری آگہی پروگرام کے علاوہ واک ‘ ریلیاں اور سیمینار کا انعقاد ہوا اس سلسلے میں چائلڈ رائٹس کمیٹی ملتان اورسول سوسائٹی فورم کی جانب سے 5 سالہ بچی سنبل سمیت دیگر بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے خلاف پریس کانفرنس منعقد ہوئی اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کا بڑھتا ہوا رحجان قومی المیہ ہے اس موقع پر شاہد محمود انصاری میاں نعیم ارشد صائمہ عامر اورنگزیب بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا پاکستان تحریک یوتھ کے زیراہتمام معصوم بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شرکاءنے روک بلاککی انہوں نے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے آواز فا¶نڈیشن پاکستان کے زیراہتمام پریس کلب ملتان کے سامنے سول سوسائٹی کے اراکین اور معصوم بچوں نے اپنے حقوق کے دفاع کے لئے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے پرامن مظاہرہ کیا اس موقع پر ضیاءالرحمن شاہد محمود امیرنواز محمد جمیل اور دیگر نے بھی اس شرمناک واقعہ پراظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق سے متعلق بنائے گئے قوانین پرعملدرآمد کرتے ہوئے مجرموں کوان کے انجام تک پہنچائیں تاکہ آئندہ کوئی جرم کرتے ہوئے سو بارسوچے۔