بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی: جاوید انصاری

بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی: جاوید انصاری

ملتان (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تمام یونین کونسل کی سطح پر اچھی شہرت اور خدمات کے جذبے سے سرشار نوجوان امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے تحریک انصاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے صوبائی صدر اعجاز احمد چودھری سے ڈسٹرکٹ آفس ملتان میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کا شوشہ چھوڑ کر مسلم لیگ ن نے ملک میں پنپنے والے جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے بانی کارکنان اور قربانیاں دینے والے کارکنان کو نظر انداز نہ کیا جائے۔