تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز انرولمنٹ پر فوکس کریں: سیکرٹری تعلیم سکولز کی ہدایت
ملتان ( نمائندہ نوائے وقت)سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب نے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ انرولمنٹ پر فوکس کریں ۔ نرسری کلاس میں زیادہ سے زیادہ داخلے کئے جائیں ۔وہ یوپی ای سروے کے سلسلے میں ملتان سمیت 10اضلاع کے ڈپٹی ڈی ای اوز( مردانہ و زنانہ )کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباوطالبا ت کا سکولز سے ڈراپ آئوٹ زیرو پر لانا ہوگا ۔ اجلاس لاہور میں ہوا جس میں دیگر افسران تعلیم بھی شریک ہوئے ۔ ڈپٹی ڈی ای اوز نے یوپی ای سروے اور انرولمنٹ کے حوالے سے رپورٹس پیش کیں ۔