طالب علم کو ایم ایس سی نفسیات میں داخلہ نہ دینے پر درخواست پر وائس چانسلر کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم
ملتان (کرائم رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم ایس سی نفسیات میں داخلہ نہیں دینے کے خلاف درخواست وائس چانسلرزکریایونیورسٹی کو بھجواتے ہوئے 24 اکتوبرکوسماعت کرکے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں وہاڑی روڈ کی نوید خان نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے ایم ایس سی نفسیات میں داخلہ کے لئے ٹسٹ دیا جو پاس بھی کرلیا جس پر اسنادکی تصدیق کرنے کے بعداس کو فیس ادائیگی کے لئے واؤچربھی جاری کردیاگیالیکن جب فیس جمع کرانے گیا تو بتایاگیاکہ اس کانام یونیورسٹی کے مستردشدہ طلبہ میں شامل ہے جبکہ اس کوقبل ازیں میرٹ لسٹ میں کامیاب بھی قراردیاگیاہے اس لئے داخلہ دینے کاحکم دیاجائے۔